انقرہ (این این آئی)شام میں ترکی کے فضائی حملوں میں 23شدت پسند مارے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ حکومت نے ایک بیان میں بتایاکہ ترک فورسز نے شمالی شام میں فضائی حملے اور سرحد پار شیلنگ کرتے ہوئے تئیس جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک فوج نے بتایا کہ گزشتہ روز شام میں داعش کے جہادیوں کے مجموعی طور پر 33 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ جنگجو ترکی میں حملہ کرنا چاہتے تھے ، اس لیے ان کے خلاف عسکری کارروائی کی گئی۔