ویلنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ عراق میں تعینات اپنے فوجی تربیتی مشن کی مدت میں توسیع کر رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق عراق میں نیوزی لینڈ کے ایک سو پانچ فوجی ماہرین تعینات ہیں، جو مقامی دستوں کو تربیت اور مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔ اس نئے فیصلے کے بعد اب یہ فوجی نومبر دو ہزار اٹھارہ تک عراقی فورسز کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ عراقی فوجی ملک میں داعش کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے۔