اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہندوؤں کا مقدس لفظ، پاکستان ہندو کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) نے بازاروں میں بکنے والے جوتوں پر ہندوؤں کے مقدس لفظ ’اوم‘ کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہاکہ ٹنڈو آدم میں کچھ دکاندار عید کے موقع پر ایسے جوتے فروخت کر رہے ہیں جن پر ہندوؤں کا مقدس لفظ ’اوم‘ تحریر کیا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان جوتوں کی فروخت کا مقصد ہندو برادری کے جذبات کا مذاق اڑانا ہے۔انہوں نے جوتوں پر ہندوؤں کے مقدس لفظ ‘اوم’ تحریر کیے جانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے خبردار کیا کہ اس قسم کے واقعات خوف اور عدم تحفظ کو ہوا دے رہے ہیں اور ٹنڈو آدم میں ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ ہوگی ٗپاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) نے سندھ میں حال ہی میں ہندو بچوں کی ہلاکت میں اضافے پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ سندھ حکومت اقلیتوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 20 (اے) (بی) اور آرٹیکل 36 میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ ریاست اقلیتوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…