ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ ترک فوجی حکام روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کریں گے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی وزارت دفاعی کے عہدیدار سرگی رِجکوف نے کہا ہے کہ ترک اور فن لینڈ کے ماہرین پر مشتمل مشترکہ مشن 17 جون تک روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گا۔انھوں نے کہاکہ یہ مانیٹرنگ کھلے آسمانوں کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں کی جائے گی اور ترکی کے ماہرین SN۔235 طیارے میں سفر کریں گے۔ سرگی رِجکوف نے کہا کہ مانیٹرنگ کے دوران روسی ماہرین طیارے میں موجود ہوں گے اور معاہدے کی مکمل پابندی کو اور مانیٹرنگ آلات کے معاہدے سے ہم آہنگ استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں ترکی نے روس کو اپنے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کی اجازت دی تھی۔