پشاور(نیوز ڈیسک) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں کل ہفتہ کے روز سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہفتے کی شام سے خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے اور بارشوں کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہوگا جو کہ پیر تک جاری رہے گاجس سے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویثرن میں مزید لینڈ سلائنڈنگ کا خطرہ ہے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔