کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سب بیٹھ کر الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے مرنے کے بعد جاگیریں انہیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ہماری زبان نہ کھلوائیں اور وہ بھارتی ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں، ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے وہ ہرچیزسے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کو اپنی ٹیموں سے مروانے میں الطاف حسین اور ندیم نصرت ماہر ہیں، اس لئے نوجوان لڑکوں کو کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لو، ایم کیو ایم کے ہزاروں نوجوان دنیا بھر میں دربدر پھر رہے ہیں، لاپتہ افراد کو حراست میں رکھنے سے الطاف حسین کو ہی فائدہ ہورہا ہے، خدارا لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم کارکنان کو چھوڑیں وہ توبہ کرنے کو تیار ہیں۔