ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

سیاستدانوں کا خون تجزیئے کیلئے لیبارٹری بجھوائے جانے کی تجویز، درخواست گزارکوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔!

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے ممنوعہ ادویات اور ڈرگز کا استعمال کرنے والے سیاستدانوں کی نشاندہی کےلئے خون کے نمونے لے کر تجزیہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ افراد کی طرح ممنوعہ ادویات اور ڈرگز استعمال کرنے والے سیاستدانوں پر بھی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے ،اس کے لئے باقاعدہ قانون سازی بھی ہونی چاہیے،کچے کے ایریا میں چھوٹو گینگ کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا جارہا ہے اور اس گینگ کے دو سر غنہ ہلاک ہو چکے ہیں ،اس علاقے کو صاف کرنے کےلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ممنوعہ ادویات اور ڈرگز کا استعمال کرنے والاشخص اس کے اثرات کے زیر اثر ہو کر غلط فیصلہ کرسکتا ہے جسکی وجہ سے ملک او رسیاست کسی حادثے کا شکار ہو سکتی ہے ۔ اس لئے تمام سیاستدانوں کے خون کا تجزیہ کیا جائے اور اگر کسی کے تجزیے میں الکوحل اور کوکین پائے جائیں تو اس کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اپنے خون کا نمونہ دوں گا اور اگر کسی سیاستدان کے خون کے تجزیے میں یہ ثابت ہو تو اس پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ سیاست عبادت ہے اور سیاست کو ایسے لوگوں سے پاک ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف صرف لندن اپنے طبی معائنے اور علاج کےلئے گئے کیونکہ سب کو معلوم ہوا ہے کہ تین سال قبل ان کی بڑی پیچیدہ سر جری ہوئی تھی ۔وہاں ان کا کسی سے ملاقات یا سیاسی سرگرمیوں کا پروگرام نہیں اور طبی معائنے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وہ واپس آ جائیں گے ۔انہوںنے کچے کے علاقے میں آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ وہاں جوائنٹ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ اس آپریشن میں ہماری پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔اس علاقے میں جانے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور چھوٹو گینگ کے دو سرغنہ ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اس علاقے میں جنگل میں چھپے ہوئے ہیں اور اصل مشکل اس علاقے کی صورتحال ہے۔ اس آپریشن میں فوج کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس ایک تماشہ ہے ، پاناما لیکس کے حامی ترقی کے پہیے اور بجلی کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کےلئے گورنر ہاﺅس ،وزیراعلی ہاﺅس ارمال روڈ پڑا ہے گھروں کا گھیراﺅنہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ دھرنے میں شرکت سے انکار کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کی جماعت کی اجتماعی سیاسی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن سے گزارش ہے کہ اگر ان پر دانشوری کا لبادہ اوڑنے کا الزام لگ گیا ہے تو اسکی ہی لاج رکھ لیں، اعتزاز احسن بیانات میں تنگ نظری کی بجائے دانشمندی کا ثبوت دیں ،اعتزاز احسن باﺅلے پن کا مظاہرہ نہ کریں،اگر معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں تو انہیں درست ہونے دیں،، اعتزاز احسن کی اولاد کہاں اور کس حالت میں ہے سب کو پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ” را “ اور اس کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…