کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی۔میڈیا کے مطابق آصف زرداری پر برا وقت آیا تھا تو نواز شریف نے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جب فوج سے متعلق بیان پر سخت رد عمل آیا تھا تو نواز شریف نے آصف زرداری سے تمام رابطے توڑ دیئے تھے۔ سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بلایا تھا، نواز شریف نے ملاقات تو کیا فون پر بھی بات نہیں کی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے ملاقات سے انکار کا مقصد نواز شریف کو احساس دلانا ہے۔