سرگودھا(نیوزڈیسک)ایف آئی اے اور محکمہ صحت ٹاسک فورس نے سرگودھا کے علاقے کوٹ فرید میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی گئی ادویات برآمد کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیر کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران برآمد کی گئی ادویات کی قیمت کروڑوں روپے ہے جبکہ یہ ادویات لاہور کے گنگا رام ،میو ،جنرل اور سروسز ہسپتال سے چوری کی گئی ہیں اور ڈیفنس کے مختلف ہسپتالوں کی ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران مکان کا مالک رانا ارشد سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔