لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اپنی والدہ محترمہ اور بڑے بھائی نواز شریف سے بے پناہ محبت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری والدہ محترمہ اور بڑے بھائی محمد نواز شریف میری زندگی کی سب سے عظیم شخصیات ہیں۔ دونوں سے مجھے بے پناہ محبت اور پیار ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری پیاری ماں اور بھائی آپ میرے بہت ہی سپیشل ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ اور بھائی کی تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے لکھا کہ میں اس تصویر پر اپنی بیٹی مریم کا بہت شکر گزار ہوں۔