لندن (نیوز ڈیسک) گوگل ارتھ کا دعوی ہے کہ دنیا کی کوئی بھی جگہ ہو کوئی بھی مقام ہو آپ گوگل ارتھ کے ذریعے آرام سے گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کچھ مقام ایسے بھی ہیں جنہیں گوگل ارتھ صاف نہیں دکھاتا بلکہ دھندلا کر دیتا ہے ‘ایسا کیوں ہے؟ گوگل ارتھ دنیا کی ’’پرائیویسی پالیسی ‘‘ کے تحت کچھ مقامات کو گوگل نقشے پر صاف نہیں دکھاتا بلکہ انہیں دھندلا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ صارف کو صاف نظر نہیں آتے۔فلپائن میں ویلنشیا سٹی اور ہنگری میں قائم آئل ریفائنری آپ کو گوگل ارتھ میں کبھی صاف نہیں دکھائی دے گی بلکہ اس امیج کے ’’پکسل‘‘ پھٹے ہوئے ملیں گے ایسا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا میں کچھ مقامات ایسے ہیں جو کہ متعلقہ ممالک نے گوگل ارتھ کو پبلک کرنے کی اجازت نہیں دی اس لیے جب آپ انہیں انٹرنیٹ پر چیک کرتے ہیں تو ان کا امیج ’’بلر ‘‘ ہوا ملتاہے اس فہرست کے مطابق گوگل ارتھ میں جو علاقے دھندلے نظر آتے ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں۔
الف:ہارپ سائیٹ‘واشنگٹن ارویجن بارڈر
ب: سیکرٹ سٹی ‘روس
ج:پورٹیلیوز جیل‘آئرلینڈ
د:دی فور آئز لینڈ‘ڈنمارک
ر: ہنگری آئل ریفائنری
ز: کینگٹیگا‘نیپال
ڑ: یولکل ائیربیس نیدر لینڈ
س : کیووی ڈیم ‘ ساؤتھ کیرولین
دنیا کے وہ خفیہ مقامات جو گوگل ارتھ پر بھی بلر ہوجاتے ہیں
26
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں