ہالا (نیوزڈیسک )مٹیاری این اے 218پر مخدوم امین فہیم کی خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی امیدوارمخدوم سعید الزماں بڑی اکثریت سے کامیاب ہوکر پہلے نمبر پر،آزاد امیدوار سید فرمان شاہ دوسرے نمبرپر رہے ،پی پی امیدوار کی کامیابی پر ہالا میں مخدوم ہاو¿س اور سروری تنظیم کے حامیوں کا جشن ۔مٹیاری این اے 218پر مخدوم امین فہیم کی خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی امیدوارمخدوم سعید الزماں بڑی اکثریت سے کامیاب ہوکر پہلے نمبرپرہے جبکے آزاد امیدوار سید فرمان شاہ دوسرے نمبر پررہے ، 263پولنگ اسٹینشن میں82پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی امیدوار مخدوم سعیدالزماں35080ووٹ جبکے ان کے مدِ مقابل آزاد امیدوار سید فرمان شاہ 6032ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ،پی پی امیدوار کی کامیابی کے بعد ہالا میں سروری تنظیم کے ضلعی رہنما محمد بچل مغل کی قیادت میں مشتعل نوجوانوںکی جانب سے رقص کرتے ہوئے مخدوم سعید الزماںکی حمایت میں نعرے بازی کی گئی اور پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں،پی پی ایم پی اے مخدوم رفیق الزماںدیگر مخدوم برادران کو مبارکبا د دینے کےلیئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے ،واضع رہے کے مخدوم امین فہیم کی مذکورہ خالی ہونے والی نشست پر طویل عرصے سے مخدوم خاندان ہی کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں ، ،پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں کاکہنا تھا کے کامیابی کے بعد عوام کو ہرگز مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑدیا جائے گا اور ضلع بھر میںرکارڈ ترقیاتی کام کرانے کے علاوہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے ترجیعی بنیاد پر کام کیا جائے گا ۔