ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک پر دوستی کا المناک انجام ، نوجوان کو ملازمت کا جھانسہ دے کر دبئی بلایااور۔۔۔۔!

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فیس بک پر دوستی کا المناک انجام ، نوجوان کی دبئی میں مقیم ایک شخص سے فیس بک پر دوستی ہوئی تو اس نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اسے دبئی بلوا لیا، نوجوان دبئی پہنچا تو اسے اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم رانا قیصر ندیم کی لاہور کے رہائشی بیس سالہ لڑکے سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ رانا قیصر ندیم نے لڑکے کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بلوایا اور اپنے دوست عمران کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ایک ہفتے بعد زیادتی کرنے والا اوباش رانا قیصر ندیم متاثرہ لڑکے کو پاکستان چھوڑ گیا۔متاثرہ لڑکے کو حالت خراب ہونے پر اسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی دے دی گئی۔ عدالت کے ذریعے میڈیکل کروایا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کو مکمل انصاف فراہم کرینگے۔ یہ جرم سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک ہوا ہے اس لیے قانونی رائے لینے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے بااثر افراد اسے اور اس کے والدین کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس لیے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…