منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکی میزائل غلطی سے کیوبا پہنچ گیا، نقصان کا خدشہ

datetime 8  جنوری‬‮  2016 |

امریکہ (نیوز ڈیسک)لیزر ٹیکنالوجی پر بنے، زمین سے ہوا میں حملہ کرنے والے اس بارودی میزائل کو حملے کے لیے کسی بھی جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرون میں نصب کیا جاسکتاہےامریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق تربیتی مشق کے بعد یورپ سے واپس آنے والا ایک امریکی ’ہیل فائر‘ میزائل غلطی سے کیوبا میں اتار دیا گیا تھا۔امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ 2014 میں پیش آنے والے اس واقعے سے امریکہ کی اہم فوجی ٹیکنالوجی کے چوری ہونے کا خطرہ ہے۔امریکی حکام کی کہنا ہے کہ وہ اسی وقت سے کوشش کر رہے ہیں کہ کیوبا یہ میزائل واپس امریکہ بھجوا دے۔اخبار کا کہنا ہے کہ تفتیشی ادارے ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں لگا پائے ہیں کہ یہ واقعہ ایک غلطی تھا یا پھر کسی جاسوسی کا نتیجہ۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔لیزر ٹیکنالوجی پر بنے، زمین سے فضا میں حملہ کرنے والے اس میزائل کو حملے کے لیے کسی بھی جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرون میں نصب کیا جاسکتاہے۔وال سٹریٹ جنرل نے واقعے کی تفتیش سے وابستہ قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس میزائل کو 2014 کے اوائل میں نیٹو کی تربیتی مشق کے لیے سپین پہنچایاگیا تھااسپین کے بعد اس میزائل کو جرمنی اور پھر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے اس کو واپس فلوریڈا پہنچانا تھا۔لیکن اسے فلوریڈا کے بجائے ایئر فرانس کی کیوبا کے دارلحکومت ہوانا جانے والی پرواز پر لوڈ کردیا گیا۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو اس بات پر تشویش ہے کہ کیوبا میزائل میں موجود جدید ٹیکنالوجی کو شمالی کوریا، چین اور روس جیسے ممالک کو منتقل کردے گا۔واضح رہے کہ امریکہ اور کیوبا سرد جنگ کے زمانے میں ایک دوسرے کے سخت حلیف تھے لیکن کئی عشروں کے بعدگذشتہ برس دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا جس سے تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…