منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

کون بنے گاکروڑپتی میں کروڑوں روپے کامالک بننے والاکنگال ہوگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک) آپ نے یہ کہاوت توسنی ہوگی کہ پیسہ ہاتھ کی میل ہوتاہے ایساہی کچھ معاملہ ایک بھارتی کروڑ پتی کے ساتھ پیش آیاہے جوپہلے چھ ہزارروپے ماہانہ کماتاتھالیکن ایک بھارتی ٹاک شومیں اپنی ذہانت استعمال کرکے پانچ کروڑ کامالک بن گیالیکن شاید یہ رقم اس کے نصیب میں توتھی لیکن اس کااستعمال اس کے نصیب میں نہیں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشیل کمار نے کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن فائیو میں اپنی ذہانت کے بدولت 5 کروڑ کی رقم جیتی تھی لیکن اب اس نے بتایاہے کہ میں کنگال ہو گیا ہوں۔ کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ سشیل کمار کو 5 کروڑ کی رقم پر بھارتی حکومت کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑاجان کرآپ سرپکڑکربیٹھ جائیں گے ۔سشیل کمارنے بتایاکہ
بھارتی حکومت نے تین کروڑ 6 لاکھ کی رقم انکم ٹیکس کے نام پر اس سے لی جبکہ باقی رقم کے بارے میں سشیل کمار نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر رقم مکان بنانے میں لگ گئی۔ اس مکان میں اس کے ماں باپ کے علاوہ اس کے چار بھائیوں کا پورا کنبہ رہائش پذیر ہے۔ کچھ رقم سے اس نے اپنی والدہ کے نام پر پلاٹ خرید لیا جبکہ باقی بچے پیسے اس نے اپنے بھائی کو دے دیئے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکے۔ سشیل کمار اب سکول ٹیچر بننے کے بارے میں سوچ رہا ہے تاکہ اپنے گھروالوں کی کفالت کرسکے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…