اسلام آباد (نیوزڈیسک )اس وقت تمام پری پیڈ موبائل فون صارفین کو ہر100 روپے کے ریچارج پر 75.77 روپے کا بیلنس ملتا ہے۔ مگر اب یکم جنوری2016 سے صرف زونگ کے تمام نئے صارفین کو ” پورا بیلنس” آفر کے تحت سم ایکٹیویشن کے اگلے30 دنوں تک ہرریچارج پر پورا بیلنس فراہم کیا جائے گا۔ یعنی ہر نئے صارف کی جانب سے ریچارج پرعائد ہونے والے تمام ٹیکسز اور فیس کی کٹوتیاں پورا ایک ماہ زونگ تحفتاً خود ادا کرے گا۔صارف دوست آفر متعارف کرنے پر زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ زینگ پینگ کا کہنا تھا کہ ” پورا بیلنس” آفر بلاشبہ ہماری صارف دوست پالیسیز کی ایک اور بہترین مثال ہے ۔ اس طرز کی آفرز کی فراہمی ہمیشہ سے زونگ کاطرہ امتیاز رہا ہے جو اسے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں سے منفرد بناتی ہے ، آنے والے دنوں میں اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔زونگ کے تمام نئے صارفین جو بذریعہ سکریچ کارڈز، مِنی لوڈز، ای ٹوپ اپس یا آن لائن ریچارج کریں گے ، اس آفر سے استفادہ کرنے کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ اس آفر کا مقصد زونگ کے ہر نئے صارف کوبھر پور طریقے سے خوش آمدید کہنا ہے ۔
زونگ کا نئے صارفین کیلئے شاندار تحفہ – ”پورا بیلنس “ آفرمتعارف کرادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل



















































