اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سوئیڈن کے انجینیئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو آپ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔اس فیول سیل کو ”جے اے کیو“ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔سیل کے اندر نمک اور پانی ہائیڈروجن بناتے ہیں اور ہر کارڈ 1800 ایم اے ایچ بجلی پیدا کرتا ہے اور عین اتنی ہی تیزی سے بیٹری چارج کرتا ہے جو بجلی کے چارجر کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں فون، کیمروں، ٹیبلٹ اور دیگر دستی آلات کی وجہ سے بجلی اور چارجنگ کی ضرورت بڑھتی ہی جارہی ہے جس کے لیے ہم نے ماحول دوست ایجاد کی ہے اور ہر وقت چارج آپ کے ساتھ رہتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہےکہ اسے پوری دنیا میں ساتھ لے کر گھوما جاسکتا ہے اور کسی ایئرلائن کو اس پر اعتراض نہ ہوگا کیونکہ یہ فیول سیل ان کی ہدایات کے تحت ہی بنایا گیا ہے جو ٹیبلٹ بھی چارج کرسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































