پیرس۔۔۔۔۔فرانس میں دوسرے روز بھی پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔ مشرقی فرانس میں مسجد کے قریب ایک کباب کی دکان پر بھی دھماکا کیا گیا جس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اخبار کے دفتر پر ہونے والے حملے میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کے خاکے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس میں ہفتہ روزہ اخبار کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک صحافی اور پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
فرانس میں دوسرے روز بھی پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں