جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں پیشی کیلئے آنے والے کو قتل کر دیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ۔۔۔۔سیشن کورٹ میں وکلا کے کالے کو ٹ پہن کر داخل ہونے والے مسلح ملزمان نے سماعت کے لئے ا نے والے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔ گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں وکلا کے کو ٹ پہن کر داخل ہونے والے 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے احاطہ عدالت میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیشی کے لئے ا نے والا 40 سالہ شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق رشید میاں چنوں کا رہائشی تھا جو زمین کے جھگڑے کے مقدمے میں پیشی کے لئے اپنے کزن کے ہمراہ عدالت ا یا تھا تاہم ملزمان کی فائرنگ سے رشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا جسے 4 گولیاں لگیں اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا معاملہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد اس کے فرار ہونے والے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…