جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمن میں پولیس کالج کے باہر دھماکہ،متعدد افراد ہلاک

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا۔۔۔۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں پولیس کالج کے باہر ایک دھماکے میں ’متعدد افراد ہلاک اور زخمی‘ ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق بم گاڑی میں نصب تھا جو پولیس کالج کے باہر کھڑی کی گئی تھی اور وہاں طلبہ کی بھیڑ تھی۔تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے کی گونج شہر بھر میں سنی گئی اور جائے حادثہ سے دھویں کے مرغولے اٹھتے نظر آئے۔سماجی رابطے کی سائٹوں پر جو تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں ان میں ایک گاڑی کا ملبہ اور راستے میں پڑی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ بدھ کو ہونے والے دھماکے کی تصاویر ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم کہا جاتا ہے کہ القاعدہ کی شاخ نے وہاں حالیہ دنوں حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔یمن سنہ 2011 سے غیر مستحکم ہے جب حکومت مخالف تحریک کے سبب صدر علی عبداللہ صالح کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔
جبکہ باغیوں ملک کے بعض حصے کو اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…