اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

رپبلکنز نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ میں رپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے جان بوہینر دوسری بار سپیکر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ رپبلیکنز نے گذشتہ آٹھ سالوں میں پہلی بار کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔جان بوہینر کو اس وقت اپنی جماعت کے قدامت پسند رہنماؤں کی جانب سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب 25 رپبلکنز نے سپیکر کے لیے ہونے والے انتخاب میں ان کے خلاف ووٹ دیا۔کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد رپبلیکنز کی پہلی ترجیح کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن منصوبے کی منظوری ہو گی۔خیال رہے کہ امریکہ میں گذشہ سال نومبر میں منعقد ہونے والے وسط مدتی صدارتی انتخابات میں رپبلکن جماعت نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی تھی جبکہ ان کو ایوان نمائندگان میں پہلے سے ہی اکثریت حاصل تھی۔رپبلیکنز صدر اوباما کی جانب سے ملک میں امیگریشن پالیسی پر ایک انتظامی عمل اور کیوبا پر امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حالیہ اقدامات پر ناراض ہو گئے تھے۔امریکی سینیٹ میں نئے اکثریتی رہنما مچ میکونل نے کہا ہے کہ سخت وقت ہمارا انتظار کر رہا ہے لیکن میں اس بارے میں واقعی بہت پر امید ہوں کہ ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے والی ری پبلکن جماعت کی پہلی ترجیح کی سٹون ایکس لائن پائپ لائن منصوبے کی منظوری ہو گی۔اگرچہ ری پبلکن جماعت کے پاس سینیٹ میں اس بِل کو منظور کروانے کے لیے اکثریت ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ بِل صدر اوباما کے پاس آیا تو وہ اسے ویٹو کر دیں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما گذشتہ چھ سالوں میں اس بِل کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دو بار ویٹو کر چکے ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں رپبلیکنز کا کنٹرول ہونے کے بعد وہ اسے دوبارہ ویٹو کر دیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…