ممبئی (نیوزڈیسک) بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے ،کہتے ہیں کہ عامر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس پہ لوگ مشتعل ہوں۔ اس سے پہلے مشہور گلوکار اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ پہلے وہ بھی عامر خان جیسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے سے عامر خان کے خلاف انتہا پسندوں نے پورا محاذ بنا لیا مگر بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے عامر خان کا ساتھ دیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمن کا کہنا تھا کہ ان کو بھی بھارت میں عدم برداشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گلوکار کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ پہلے وہ بھی عامر خان جیسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں، دہلی اور اتر پردیش کے وزیر آعلیٰ نے آخری لمحے میں ان کا کنسرٹ منسوخ کر دیا تھا۔اے آر رحمن کے مطابق وشوا ہندو پریشد نے انہیں دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرنے کی پیشکش کی تھی ، گلوکار کے مطابق مہذب معاشرے میں ایسا تشدد نہیں ہونا چاہئے۔اپنی فلموں میں لوگوں کو ہنسانے والے اداکار ارشد وارثی بھی انتہا پسند ہندو¿وں کے خلاف ڈٹ گئے اور انہوں نے عامر خان کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو بلا جواز قرار دے دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں