جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین زیادہ کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں، برسوں پرانے سوال کا جواب سائنس نے ڈھونڈ نکالا

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی: ویسے تو جب کسی انسان کودوسرے انسان کی کوئی  ادا پسند آجائے تو وہ دل میں جگہ بنا لیتا ہے لیکن حس مزاح رکھنے والا شخص پوری محفل کی جان ہوتا ہے اور جب یہ محفل خواتین کی ہوتو یہ حس کچھ زیادہ ہی کام آتی ہے اسی لئے بھارت میں  ماہرین نفسیات نے وہ وجوہات ڈھونڈھ نکالی ہیں جس کی وجہ سے خواتین حس مزاح رکھنے والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ 

ایسے مرد کسی کو بورنہیں ہوتے دیتے:  ایسے نوجوان جب کسی محفل میں بیٹھے ہوں تو وہاں وہ کسی کو بور نہیں ہونے دیتے اور جب کوئی ساتھی بور ہو رہا تو یہ اپنی حس مزاح سے اسے ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں اسی لیے ایسے نوجوانوں کے ساتھ ہر کوئی سیر تفریح پر جانے کو ترجیح دیتا ہے۔

بہت تخلیق کار ہوتے ہیں: ایسے مردوں میں بہت تخلیقی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں کیونکہ جب آپ کسی بھی مصنف سے پوچھیں کہہ سب سے مشکل لکھنا کیا ہے تو کہے گا کامیڈی اس لیے حس مزاح رکھنے والے مرد اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس بہت سے موضوعات پر وسیع معلومات ہوتی ہے جسے وہ موقع کی مناسبت سے  استعمال کرتے  ہیں۔

سوشل ہوتے ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد خراب صورت حال کو اپنے بروقت برجستہ اور ہلکے پھلکے مزاح سے کنٹرول کر لیتے ہیں، انہیں آپ کتنے ہی اجنبیوں کے درمیان چھوڑ دیں وہ فوراً ہی خاموشی توڑ کر سب کو ہنسنے پر مجبورکردیتے ہیں۔

مشاہداتی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد اپنے اردگرد کے لوگوں اور چیزوں کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت خوبصورتی سے مزاحیہ کا مواد نکال لیتے ہیں۔

محفل مین خواتین کی آنکھ کا تارا ہوتے ہین:  محفلوں میں ایسے مردوں کے ساتھ خواتین بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ساتھ بیٹھ جاتی ہیں  کیونکہ ان کے اٹھنے اور بیٹھنے کا انداز آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے اورایسی محفلوں میں  وہ خود کو تھوڑا  بیوقوف بنا کربھی پیش کرتے ہیں  ۔

پارٹی میں شامل افراد کو گرویدہ بنالیتے ہیں : حس مزاح رکھنے والے افراد جب کسے سے ملتے ہیں تو اس کے  تمام دوستوں کے ساتھ بھی گھل مل جاتے ہیں اور پارٹی میں اپنے مزاح سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور کسی کو بھی بوریت کا شکار نہیں ہوتے دیتے بھی ۔

پراعتماد ہوتے ہیں: ایسے مرد بہت بااعتماد ہوتے ہیں اور بعض اوقات دوسروں کو نشانہ بنا کر مزاح پیدا کرلیتے ہیں تاہم یہ بہت جذباتی ہوتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ مزاق کرنے میں کچھ محتاط رہنا چاہئے۔

دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں: حس مزاح رکھنے والے مرد سے آپ زیادہ دیر تک ناراض نہیں رہ سکتے اس کا کوئی بھی جملہ اور مذاق آپ کے ناراض چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے اور آپ بھول جاتے ہیں کہ کیوں ناراض تھے بلکہ بعض اوقات ایسے مرد تو  رونے والوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…