پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور کےساتھ سیلفی بھارتی چیف منسٹر کیلئے وبال جان بن گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر رمن سنگھ کو اس وقت شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا جب انھوں نے بچوں کے حقوق سے متعلق منعقد کی گئی تقریب کے دوران اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اداکارہ کرینہ کپور ریاست کے دارلحکومت رائے پور میں بچوں اور خواتین کے حقوق سے متعلق یونیسف اور ریاست کے سکولوں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں تھیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی متعدد آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔تقریب کے دوران ریاست کے چیف منسٹر رمن سنگھ جو کہ اداکارہ کی آمد پر بے حد پرجوش دکھائی دے رہے تھے اچانک کرینہ کپور سے ایک سیلفی کی فرمائش کر بیٹھے۔چیف منسٹر کی اس عجیب غریب حرکت پر اداکارہ سمیت موقع پر موجود باقی افراد بھی حیرت کا شکار ہوئے۔دریں اثناء چیف منسٹر کے سیلفی لینے کے بعد مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس کے باعث رمن سنگھ کو شیدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…