ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ریچل خان نے کہا ہے کہ میں عمر اکمل کےخلاف ثبوت بھی دوں گی اور 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجوں گی۔ ریچل خان نے مزید کہا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواﺅں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوں نے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔ عمر اکمل نے گزشتہ روز ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…