اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان 9سال بعد بھی نہیں بدلے‘ سونم کپور

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ 9 سال بعد بھی بالکل نہیں بدلے اور آج بھی پہلے جیسے ہی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’سانوریا‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کام کیا تھا اور آج وہ 9 سال بعد دوسری مرتبہ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔سونم سے سوال کیا گیا کہ کیا سلمان اس عرصے میں تبدیل ہوئے جس کے جواب میں سونم کا کہنا تھا ’بالکل بھی نہیں، فلم سانوریا میں، میں نے سلمان کے ساتھ 20 دن کام کیا ہوگا جبکہ پریم رتن دھان پایو میں کام کرتے ہوئے تقریباً 220 دن مکمل ہوچکے ہیں، وہ ایک اسٹار ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے کبھی اپنا اسٹارڈم نہیں دکھایا‘۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کا ’بینگ ہیومن‘ کا خطاب ان پر واقعی جچتا ہے۔کچھ دن قبل سلمان خان کا سونم کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ان کی سابقہ اداکاراو¿ں سے بہتر ہیں جس کے جواب میں سونم کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔سونم کپور اور سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 11 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…