لاہور(نیوزڈیسک) وزیرقانون و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جیت کے مستقبل میں بھی کوئی امکانات نہیں ہیں۔ یہ جماعت ہارتی رہے گی اور دھاندلی‘ دھاندلی کا شور مچاتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے مؤقف پر کھڑے رہنا چاہئے اور بار بار مؤقف تبدیل نہیں کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں الیکشن ہوئے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) آسانی سے لوکل گورنمنٹ بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں شیر کے کان اور دم کاٹنے والے خود بھاگ گئے ہیں۔