پشاور (آن لائن) حالیہ زلزلے میں جہاں ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے وہیں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں سو سال پرانی فلمی اداکار راج کپور کا وہ گھر بھی زلزلے کی زد میں آیا جہاں انہوں نے جنم لیا اور اپنی ابتدائی زندگی کا آغاز کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر میں دوسری عمارتوں کو جہاں حالیہ زلزلے نے متاثر کیا وہیں اس مکان کے بھی حصے میںدراڑیں آئیں راج کپور کا یہ گھر سو سال پرانا اور اس اس کا ڈیزائن اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں راج کپور نے جنم لیا سو سالہ قدیم راج کپور کے گھر کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے اس گھر میں کوئی رہائش پذیر نہیں ہے اور اس مالک نے اس کو تالا لگایا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ زلزلے سے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں بیشتر گھر رہنے کے قابل نہیں پھر بھی لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے واضح رہے کہ راج کپور کرشمہ کپور کے دادا ہیں جو کہ پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار میں ڈکی منور شاہ کے قریب رہتے تھے ۔