بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

کہ جس ملاقات کا ذکر کیا جا رہا ہے، اس میں حساس ادارے کے افسران صرف ایف اے ٹی ایف اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین سے متعلق اپنی تکنیکی رائے فراہم کر رہے تھے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گھر میں آئی ایس آئی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی تھیں، حالانکہ وہ رہائش گاہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کا کردار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے اور مشاورت کو آسان بنانا تھا تاکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ ان کے مطابق متعلقہ اداروں کے افسران ان بلز کے قانونی اور تکنیکی پہلوؤں پر اپنی تجاویز دے رہے تھے۔

اسد قیصر نے خواجہ آصف کی جانب سے ضمیر کے بوجھ سے متعلق بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر واقعی انہیں اپنے ضمیر کی فکر ہے تو انہیں 8 فروری 2024 کے انتخابات کے نتائج پر بھی غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انتخابی عمل سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعات ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو چاہیے کہ اگر وہ اپنے ضمیر کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی نشست سے استعفیٰ دیں اور دوبارہ عوام کے پاس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر ریحانہ ڈار کے مقابلے میں انتخاب لڑ کر عوامی فیصلے کا سامنا کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر حقائق کو درست تناظر میں پیش کیا جانا چاہیے اور ماضی کے واقعات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان نہیں کرنا چاہیے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…