ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ٹائپ 1ذیابیطس کے شکار بچوں کے علاج کیلئے نئی دوا منظور کرلی گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)ادویہ ساز کمپنی سانوفی کی دوا زیلڈ کو بچوں میں ٹائپ 1ذیابیطس کے علاج کیلئے امریکی ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری مل گئی۔

ایف ڈی اے اس وقت زیلڈ کے استعمال کا جائزہ بھی لے رہا ہے تاکہ اسے 8سال یا اس سے زائد عمر کے ان مریضوں کیلئے منظور کیا جا سکے جن میں سٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس حال ہی میں تشخیص ہوئی ہو، تاکہ بیماری کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔کمپنی کو حال ہی میں زیلڈ کیلئے ایک اضافی بایولوجکس لائسنس کی درخواست کی منظوری ملی ہے، جس کے تحت اس دوا کو بچوں میں سٹیج 3ٹائپ 1ذیابیطس کے آغاز میں تاخیر کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ پیش رفت اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار سٹیج 2 ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لیے ایسی منظور شدہ تھراپی دستیاب ہوئی ہے جو بیماری کے پسِ پردہ موجود خودکار مدافعتی (آٹو امیون)عمل کو براہِ راست ہدف بناتی ہے جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو کچھ حد تک اطمینان حاصل ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ PETITE-T1D فیز IV ایک سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں 8 سال سے کم عمر بچوں میں زیلڈ کی حفاظت اور فارماکوکائنیٹکس کا جائزہ لیا گیا۔مزید برآں، زیلڈ کو اس وقت برازیل، کینیڈا، چین، یورپی یونین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں بھی استعمال کی منظوری حاصل ہے۔اس سے قبل ایف ڈی اے نے اس دوا کو بریک تھرو تھراپی اور اورفن ڈرگ کے درجے بھی دیئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…