سرگودھا(این این آئی)پولیس آفیسر نے بیوی کی بیماری کا جھانسہ دے کرتیمارداری کے نام پر گھر لائی خاتون کو رات بھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ڈی این اے کرواتے ہوئے مصروف تفتیش ہے مقدمہ میں ملوث ملزم ناقص کارکردگی پر لائن حاضر ہوا جس کا کہنا ہے کہ خاتون کا الزام جھوٹا کا پلندہ ہے۔
سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب ساجد کالونی محلہ اسلام پورہ کی خاتون(م)کو پولیس آفیسر شفقت نواز نے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس آفیسر کے خلاف تھانہ جوہرآباد سٹی میں زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے ساتھ اس کی فیملی تعلقات ہیں وقوعہ کے روز ملزم اپنی بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر اس کی تیمارداری کے لئے اسے اپنے گھر لے گیا جہاں کوئی موجود نہ تھا اور زبردستی رات میں کئی بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ جس کی مدعیت میں پولیس ملزم شفقت نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ڈی این اے کرواتے ہوئے مصروف تفتیش ہے معلوم ہوا کہ زیادتی کے مقدمہ میں ملوث پولیس آفیسر شفقت نواز بطور ایس ایچ او تعینات رہا اور اسے ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کر دیا گیا جس کا کہنا ہے کہ کہ مجھ پر زبردستی زیادتی الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔















































