پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی فوجی مشقیں،پاکستان کا آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے ملحقہ مختلف فضائی روٹس کے درمیان فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے بند رہیں گی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز کے دوران 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو پہلی مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جس کے بعد 23 جون کو اس میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 19 جولائی کو ایک اور نوٹم جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔20 اگست کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود میں 23 ستمبر تک بندش کی توسیع کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…