پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو ہدایت کی تھی کہ کوئی روٹ نہیں لگے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں آتے ہوئے راستے میں گاڑیاں کھڑی ہوئی دیکھیں تو سیکیورٹی چیف سے روٹ لگانے کا پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ صرف ایک منٹ روٹ لگایا ہے تاکہ مشکل نہ ہو۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے سیکیورٹی چیف کو ایک منٹ کا بھی روٹ لگانے سے منع کیا تو انہوں نے جواب میں مجھے استعفیٰ دینے کا کہا اور بتایا کہ یہ سب آپ کی سیکیورٹی کیلئے ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے اپنے سیکیورٹی چیف کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور انہیں کہا کہ میں اپنے عوام کے سامنے ایک منٹ سڑک بند ہونے پر معافی مانگوں گا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میں عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں، اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ مستقبل میں بھی پروٹوکول کی وجہ سے شہریوں کو پروٹوکول کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…