لاہور (این این آئی) حکومت نے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔اگلے ماہ سے طلبہ میں میرٹ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ تقسیم کا شیڈول تیار کرلیا، وزیر اعلی پنجاب ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔پہلے مرحلے میں لاہور کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے,پہلے مرحلے میں 14ہزار لیپ ٹاپ تقسیم ہوئے تھے۔















































