مسقط (این ای آئی)عمان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے گولڈن ویزا اور ڈیجیٹل ٹریڈ ریفارمز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سرمایہ کاروں کو گولڈن ویزا پروگرام کے تحت طویل مدتی ریذیڈنسی آفر کی جائے گی۔ سلطنت عمان نے31 اگست 2025 سے اس پروگرام کا آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
سرمایہ کاروں کو پانچ یا دس برس کے قابل تجدید رہائشی پرمٹ دیے جائیں گے۔یہ اقدام سرمایہ کاری اور تجارت میں ڈیجیٹل فارمیشن کو فروغ دینے کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر جنرل مبارک الدوحانی نے بتایا گولڈن ویزا پروگرام اور اس کے ساتھ کی جانے والی اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کو طویل مدتی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔