جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے کا کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

datetime 25  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے سال 2030 تک کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی نے بتایا کہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن سی پیک منصوبے کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے اپ گریڈ ہونے والی کراچی سے پشاور مین لائن ون (MLـ1) کا حصہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی جب کہ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال میں اس ٹرین کے اسٹاپ ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کو چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا اور اس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شامل ہوگی جب کہ منصوبے کے تحت ریلوے کے ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نئے پلوں کی تعمیر ہوگی اور جدید سگنل سسٹم کا نظام بھی لگایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…