کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے برآمدکنندگان کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے کہ برآمدی ڈالرز وطن لانے میں تاخیر پر بینکوں کو جرمانہ لگانے سے روک دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کی ہے کہ بینک برآمدکنندگان کی روکی گئی رقوم فوری طور پر جاری کریں۔اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ پروسیڈ وقت پر نہ لانے پر جرمانہ لگانے کا سرکلر واپس لے لیا ہے اور نئی ہدایات پر مبنی ای پی ڈی سرکلر نمبر سات 2025 مجاز فارن ایکسچینج ڈیلرز کو جاری کر دیا گیا ہے۔اس
ٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ہدایات اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس تک بھی پہنچائیں۔برآمدکنندگان کے مطابق بھارتی سمندری حدود بند ہونے سے شپنگ روٹس میں تبدیلی آئی ہے جس کے باعث شپنگ روٹس لمبے ہو گئے ہیں اور ایکسپورٹ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔اسی حساب سے برآمدی آمدنی وطن آنے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔