اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یومِ آزادی کی تقریبات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی ہوگی۔ اس طرح اسلام آباد میں 13 اور 14 اگست کو تمام نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، اور شہری دو دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل اسلام آباد کے ریونیو حدود میں ہوگی، تاہم بعض اہم ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور ہسپتال شامل ہیں۔