اسلا آباد (نیوز ڈیسک)ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحانی فیس اس سال 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ سال 2023 میں یہ فیس 5 ہزار روپے تھی، جو 2024 میں بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دی گئی تھی۔ اس طرح دو سال کے دوران رجسٹریشن فیس میں مجموعی طور پر 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جو تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔اندازے کے مطابق رجسٹریشن فیس کی مد میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کو اس سال تقریباً 2 ارب روپے کی آمدن ہو سکتی ہے۔















































