جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں۔پی ٹی اے حکام نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر فرد کا حق ہے، تاہم آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیاں ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق مذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین، کسی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد، دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا قابل گرفت جرم ہے، جبکہ فحش، غیر اخلاقی مواد، جعلی خبروں کی تشہیر غیر قانونی ہے۔پی ٹی اے نے کہاکہ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت یہ تمام غیر قانونی اور قابلِ گرفت جرائم ہیں، عوامی مفاد اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایسے مواد کی اطلاع PTA CMS موبائل ایپ کے ذریعے دیں۔پی ٹی اے نے آن لائن اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خبردار رہیں، اور محفوظ بھی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…