ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

امریکا نےپاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن ملکوں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیاگیا ہے ان میں برطانیہ، برازیل، فاکلینڈ آئی لینڈز شامل ہیں۔جن ملکوں پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں ترکیہ، اسرائیل، افغانستان، انگولا، بولیویا، بوٹسوانا، کیمرون، چاڈ، کوسٹا ریکا، آئیوری کوسٹ، کانگو، ایکواڈور، گنی،فجی، گھانا، گیانا، آئس لینڈ، اسرائیل،جاپان، اردن، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ماریشس، موزمبیق، نمیبیا، نورو، نیوزی لینڈ، نایجیریا، شمالی مقدونیہ، ناروے، پاپوا نیوگنی، جنوبی کوریا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، یوگنڈا، وناوتو، وینزویلا، زیمبیا، زمبابوے شامل ہیں۔امریکا کی جانب سے نکاراگوا پر 18 فیصد ٹیرف نافذ العمل کیا گیاہے۔

پاکستان کی طرح جن دیگر ملکوں پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا شامل ہیں جبکہ بنگلادیش کی طرح جن دیگر ملکوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، ویتنام اور تائیوان شامل ہیں۔بھارت کی طرح جن ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیاگیا ہے ان میں قازقستان، تیونس اور مالدوا شامل ہیں۔امریکا کی جانب سے جن ممالک پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں الجزائر،لیبیا، بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔اس کے علاوہ میانمار اور لاوس پر 40 فیصد جبکہ شام پر سب سے زیادہ یعنی 41 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…