بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

datetime 31  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں،آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی تفصیل پیش کی گئی۔

سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیاکہ پاکستان میں آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ اورمجموعی حجم 3 ارب80 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی سی ٹی خدمات میں18 فیصد اضافہ ہوا، 24ـ2023 میں برآمدات 3.223 ارب امریکی ڈالر تھیں تاہم برآمدات کا حجم بڑھ کر3.809 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پی ایس ای بی نے بتایاکہ جون 2025 میں خدمات کی برآمدات سے 33کروڑ80 لاکھ امریکی ڈالر آئے،جون کے مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ آئی ٹی ترسیلات جمع ہوئی ہیں اور عالمی اقتصادی چیلنجوں کے باوجود آئی ٹی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔بتایاگیا کہ زیرجائزہ عرصے کے دوران22 ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز رجسٹرڈ ہوئے، 14 ہزار 890 آئی ٹی کمپنیاں اور 7 ہزار 400 کال سینٹرز بھی رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…