اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 20 ڈالر کم ہوکر 3303 ڈالر فی اونس ہے۔















































