بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، ٹرمپ کا اعلان

datetime 31  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک نئی تجارتی ڈیل طے پا چکی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر تیل کے ذخائر کی تلاش کا عمل شروع کریں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے بتایا کہ اس شراکت داری کی قیادت کے لیے کسی موزوں آئل کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بھرپور مدد کرے گا۔ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان نہ صرف اپنی توانائی ضروریات پوری کرے گا بلکہ بھارت کو بھی تیل برآمد کر سکتا ہے۔

ان کے مطابق، کئی دیگر ممالک بھی تجارتی محصولات (ٹیرف) میں نرمی کے لیے امریکہ سے بات چیت کر رہے ہیں، جس سے امریکی تجارتی خسارہ کم ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس تجارتی ڈیل کی تفصیلی رپورٹ جلد منظرعام پر لائی جائے گی۔بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان ہی نکات کو دہرایا اور کہا کہ امریکی معیشت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دوبارہ واپس آ رہی ہے۔دوسری طرف، صدر ٹرمپ نے بھارت سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بھارت کو یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت یہ ادائیگی نہیں کرتا تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ماضی میں امریکہ سے سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرتا رہا ہے، مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے ہمیشہ روسی اسلحہ خریدا اور توانائی کی بڑی مقدار روس سے حاصل کی، جبکہ یوکرین جنگ میں بھی بھارت کا جھکاؤ واضح طور پر روس کی طرف رہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…