کراچی(این این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 323ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 3لاکھ 55ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 355روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔