لاہور( این این آئی)لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔پولیس نے آن لائن ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے چار ارکان کو گرفتارکرلیا،سوفٹ ویر آپریٹرہی نیٹ ورک کا ماسٹرمائنڈ نکلا،گرفتار ملزمان میں فرحان،کاشف،فیصل اور ولید شامل ہیںجن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم فرحان ایپ آفس میں سوفٹ ویرآپریٹرکے طورپر کام کرتا تھا،ملزم نے3 ساتھیوں کوجعلی اکائونٹ بناکردیئے۔جعلی اکائونٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیا ء چوری کرفرار ہوجاتے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ان ڈرائیوایپ پرجعلی اکائونٹ بناکر لاکھوں مالیت کی اشیا ء لوٹ چکے ہیں،ملزمان سے لاکھوں مالیت کے چوری شدہ کپڑے، الیکٹرانکس اشیاء اور2 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔