اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

یو اے ای میں ملازمت سے محروم افراد کیسے مالی معاونت حاصل کرسکتے ہیں

datetime 24  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں اور حال ہی میں آپ کی ملازمت ختم ہو گئی ہے، تو اب آپ بے روزگاری کے دوران مالی امداد کے لیے “ان ایمپلائمنٹ انشورنس اسکیم” سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ سہولت الانصاری ایکسچینج نے Involuntary Loss of Employment (ILOE) انشورنس اسکیم کے اہل افراد کے لیے فراہم کی ہے، جس کا آغاز ILOE انشورنس پول پی سی ایس کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام 20 جولائی سے باضابطہ طور پر دستیاب ہے۔

اہلیت اور طریقہ کار:
اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو ILOE کی آفیشل ویب سائٹ www.iloe.ae پر جانا ہوگا۔ وہاں آپ اپنی اہلیت چیک کر سکتے ہیں اور “Claim” بٹن پر کلک کرکے عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

لاگ ان کرنے کا طریقہ:
لاگ ان صفحے پر “Claim” بٹن پر کلک کریں اور “Login with OTP” کا انتخاب کریں۔ پھر اپنا اماراتی شناختی کارڈ نمبر اور رجسٹرڈ موبائل نمبر درج کریں، جس کے بعد آپ کو ایک وقتی پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔ اس OTP کے ذریعے ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔

کلیم جمع کروانے کا طریقہ:
لاگ ان ہونے کے بعد “Personal Dashboard” میں اپنی انشورنس پالیسی اور ادائیگی کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔ بائیں طرف مینیو میں “Claim Submission” پر کلک کریں، جہاں آپ کو اپنا نام، پالیسی کا دورانیہ اور موبائل نمبر کی توثیق کرنی ہوگی۔ پھر “Proceed Claim Process” پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ کو ملازمت ختم ہونے کی وجہ اور تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اگر تمام معلومات درست ہوں تو “Yes” منتخب کریں اور “Claim” بٹن دبائیں۔ اگر معلومات درست نہ ہوں تو “No” پر کلک کرکے ریمارکس لکھیں اور ثبوت کے طور پر ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں، پھر کلیم جمع کروائیں۔

کمپنی رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں:
اگر آپ کی کمپنی یو اے ای کی وزارت ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے، تو آپ کو “N/A” نظر آئے گا۔ ایسی صورت میں براہ راست کلیم پر کلک کریں۔

ادائیگی کا طریقہ:
آپ کو مالی امداد کی رقم بینک ٹرانسفر یا نقد رقم کی صورت میں دی جائے گی۔ اگر آپ بینک ٹرانسفر کا انتخاب کرتے ہیں تو IBAN، اکاؤنٹ نمبر اور اکاؤنٹ ہولڈر کا نام دینا ہوگا۔ اگر نقد رقم کی صورت میں لینا چاہتے ہیں تو الانصاری ایکسچینج جیسے ایکسچینج ہاؤس کا انتخاب کریں اور ایمریٹس آئی ڈی و پاسپورٹ نمبر درج کریں۔

کلیم کی صورتحال کی جانچ:
کلیم جمع کروانے کے بعد، آپ کو تمام معلومات آپ کے رجسٹرڈ موبائل اور ای میل پر موصول ہوتی رہیں گی۔ آپ “My Claims” سیکشن میں جا کر اپنے کلیم کی حیثیت بھی چیک کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت آپ کو آپ کی تنخواہ کے 60 فیصد کے مساوی رقم بطور مالی امداد دی جائے گی، جو بے روزگاری کے دوران آپ کی معاونت کرے گی۔

آپ کو 3 ماہ یا نئی ملازمت کے ملنے یا ملک چھوڑنے تک یہ امداد مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…