بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ریکوڈک نے بلوچستان کو ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کیے

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)ریکوڈک مائننگ کارپوریشن نے بتایا ہے کہ کمپنی نے بلوچستان حکومت کو ٹیکس، رائلٹی اور سماجی سرمایہ کاری کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران شیئر کی گئیں۔کمیونیکیشنز منیجر سامعہ علی شاہ نے بتایا کہ جون 2025 تک رائلٹی کی مد میں ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر، ٹیکس (جو ملازمین اور دیگر فریقین سے جمع کیے گئے) کی مد میں تقریباً 38 لاکھ ڈالر اور سماجی سرمایہ کاری کی مد میں 72 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

سامعہ علی شاہ نے وضاحت کی کہ بلوچستان حکومت اس منصوبے میں 25 فیصد کی شراکت دار ہے، تاہم اس نے اس میں کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں کی، یہ منصوبہ مجموعی طور پر پاکستان کی حکومت اور آر ڈی ایم سی کے درمیان برابر کی شراکت پر مبنی ہے۔بریفنگ میں مقامی افرادی قوت کی ترقی کے لیے کمپنی کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر وہ تربیت یافتہ نوجوان بھی موجود تھے جو کمپنی کے تعاون سے 18 ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد ارجنٹائن سے واپس آئے ہیں۔سامعہ علی شاہ کے مطابق، بیرونِ ملک تربیت کے لیے جانے والے نوجوانوں میں 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اس خطے کے لیے طویل المدتی فوائد کا حامل ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…