بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط

datetime 17  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ایل سلوا ڈور کے درمیان بٹ کوائن پر تاریخی سفارتی پیشرفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدے کا مسودہ طے پاگیا ہے ،جس پر ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس اور پاکستان کرپٹو کونسل کے حکام نے دستخط بھی کر دیئے ہیں۔اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سربراہ بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی حیثیت سے دستخط کئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں پاکستان نے پہلی بار ایل سلواڈور کے ساتھ ایک تاریخی سفارتی قدم اٹھایا ہے۔وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے صدر نایب بوکیلے سے سان سلواڈور میں ملاقات کی ،جو کسی پاکستانی سرکاری نمائندے اور ایل سلواڈور کے صدر کے مابین ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔اس ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔ ماہرین اس ملاقات کو بٹن کوائن پلس ڈپلومیسی کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب اور صدر بوکیلے نے ایل سلواڈور کے اْس منفرد تجربے پر تفصیلی بات کی جس کے تحت انہوں نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کا درجہ دیا تھا اس تجربے کی روشنی میں پاکستان کیسے اپنا ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں بٹ کوائن ایجوکیشن، خودمختار ڈیجیٹل ریزروز، اور ریگولیٹری اصلاحات جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ ایل سلواڈور کا بٹ کوائن سے متعلق دلیرانہ قدم دنیا بھر کے ممالک کیلئے مشعل راہ ہے،یہ دورہ ایک ایسے تزویراتی تعلق کی بنیاد رکھتا ہے جو جدت، شمولیت اور باہمی سیکھنے پر مبنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر بوکیلے نے بھی اس ملاقات کا خیر مقدم کیا اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے پاکستان کے دور اندیش مؤقف کو سراہا جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو مالی خودمختاری کی جانب لانے میں بٹ کوائن کے کردار پر زور دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…