اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بجٹ 2025-26، چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 10  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کو حتمی طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم اس سفارش کو منظور نہیں کیا گیا۔

نجی نیوز چینل “آج نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، ایف بی آر کی تجویز کو آٹو موبیل پالیسی 2021-26 کے تحت قبول نہیں کیا گیا کیونکہ اس پالیسی میں واضح طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت ایف بی آر ان گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کا اختیار نہیں رکھتا۔مزید یہ کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول میں شامل انٹری نمبر 72 کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جس کے تحت مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کی گئی چھوٹی گاڑیوں کو رعایتی سیلز ٹیکس کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس ریلیف برقرار رہے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عام آدمی کی سواری تک رسائی کو ممکن بنانا اور چھوٹی گاڑیوں کی خریداری کو آسان بنائے رکھنا ہے، تاکہ عوام کو اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…